بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک ہفتے میں مرغی 13 روپے فی کلو مہنگی

ایک ہفتے میں مرغی کا گوشت 13روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا، چینی پر 2 روپے 64 پیسے بڑھ گئے، فی کلو اوسط قیمت 96 روپے اڑسٹھ پیسے ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ماش کی دال پر 3 روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوگیا جبکہ مسور کی دال ایک روپیہ 37 پیسے مہنگی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آٹے کا بیس کلو کا تھیلا  8 روپے سستا ہوگیا، کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10روپے لیٹر اضافہ ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.