
ایک ہفتے میں مرغی کا گوشت 13روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا، چینی پر 2 روپے 64 پیسے بڑھ گئے، فی کلو اوسط قیمت 96 روپے اڑسٹھ پیسے ہوگئی۔
ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ماش کی دال پر 3 روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوگیا جبکہ مسور کی دال ایک روپیہ 37 پیسے مہنگی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 8 روپے سستا ہوگیا، کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10روپے لیٹر اضافہ ہوگیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.