پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

ایک پروپیگنڈا سیل میرے انٹرویو کی چیزیں چن چن کر نکال رہا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک پروپیگنڈا سیل غیر ملکی میڈیا کو میرے انٹرویو میں سے چیزیں چُن چُن کر نکال رہا ہے اور اچھال رہا ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی معاملات پر ان کا مؤقف 26 سال سے یہی ہے کہ وہ چین، روس، امریکا سب سے دوستی چاہتے ہیں۔ غلامی کسی کی نہیں چاہتے۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے پر تیار ہو تو بھارت سے بھی دوستی کو تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.