جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ایک پارٹی کے فیصلے نے پی ڈی ایم کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  ایک پارٹی کے فیصلے نے پی ڈی ایم کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا، کل کے فیصلے نے سیاسی جماعتوں کو مایوس کیا ہے لیکن نوازشریف کی قیادت میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جو کچھ ہوا افسوسناک ہوا، یہ پی ڈی ایم اتحاد کی نفی ہے، جو کل ہوا وہ جمہوری عمل کی نفی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل جو ہوا اس کو پی ڈی ایم میں لے کر جارہے ہیں، فضل الرحمٰن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا سوچ رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ 2014ء سے اب تک حکمران جھوٹ بول رہے ہیں، یہ بولتے تھے جب مہنگائی ہوتی ہے تو اس کا مطلب وزیراعظم چور ہوتا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے قرضہ کمیشن بنایا مگر اس کی رپورٹ آج تک نہیں آئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن اتنی اہم کرسی نہیں ہے، اگر اس معاملے کو پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں لے آتی تو معاملہ طے ہو جاتا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کی نیب کی پریس ریلیز پر شہزاد اکبر کاغذ لہرا کر پریس کانفرنس کرتے تھے، عمران خان کے سیاسی یتیم شہزاد اکبر کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں ملا ، آج خاموش ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چینی کمیشن جب بنا تو چینی 52 روپے تھی اس دوران 90 روپے فی کلو چینی ہوگئی، شہباز شریف نے گنے کی قیمت 180 روپے رکھی تاکہ کسانوں کو پریشانی نہ ہو لیکن آج چینی کی قیمت 120 روپے کلو ہے جس کے ذمہ دار چینی مافیاز ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 میں چینی کی قیمت 52 روپے کلو تھی، حکمران چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں،  کمیشن رپورٹ میں جن افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا وہ ملک پر مسلط ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میٹرو 27 ارب کی بنی، پشاور میٹرو 120 ارب سے زائد میں بنی، ندیم بابر کو 122 ارب کا ایل این جی میں ڈاکا ڈالنے کے بعد ہٹایا گیا، ندیم بابر کو صرف ہٹانا نہیں چاہیے بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان، عثمان بزدار، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی چور ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ چینی انکوائری کمیشن رپورٹ میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سے آج تک ایک سوال نہیں پوچھا گیا، جنہیں چور کہتے ان کے دور میں 35 روپے کلو آٹا تھا جبکہ آج 80 روپے کلو ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک دیا، حکمرانوں نے عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا، ملک پر مسلط نا اہل ٹولہ عوام کو لوٹ رہاہے، ان کاطریقہ واردات یہ ہے چور چور کا شور مچائیں اور خود عوام کو لوٹیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولے گئے، ایک جھوٹ بولتے ہیں تو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے لیے مزیدجھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ چینی آٹا، تیل ، انڈے اور دوا اس وقت تک سستا نہیں ہوگاجب تک یہ ملک پر مسلط ہیں، مافیا کے لوگ آج نااہل کے اردگرد بیٹھے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے دو سال ناحق جیل کاٹی، کوئی شرم و حیا ہونی چاہیے، آپ نے شہباز شریف پر گندہ نالہ، آشیانہ اور میٹرو کا الزام لگایا، بی آر ٹی پشاور میں 120 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، آٹا، بجلی، گیس چوری اور بی آر ٹی پشاور میں کدھر ہے نیب؟

اُن کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں نوازشریف، شہباز شریف کی وجہ سے چینی کی قیمت اوپر نیچے ہوتی ہے، آپ کے کاغذ لہرانے سے نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ چور نہیں ہوں گے، آپ چور کہتے ہیں تو عدالتوں میں پیش کیوں نہیں کرتے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اب ثبوت ندیم بابر، جہانگیر ترین، خسرو بخیار اور  عثمان بزدار کے خلاف ہیں، نواز شریف کے دور میں عمران صاحب 35 روپے کلو آٹا بکتا تھا، 82 روپے نہیں، جنہیں چور کہتے تھے ان کے دور میں انڈے 80 روپے درجن بکتے تھے 2 سو روپے نہیں۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جو اقتدار اختیار کے بغیر ہوگا نون لیگ کو وہ نہیں چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.