نامور مصنف مستنصر حسین تارڑ نے کہا ہے کہ تخلیق کار باصلاحیت ہونے کے ساتھ خوش نصیب بھی ہو تو اسے مداح مل جاتے ہیں۔
آرٹس کونسل کراچی میں 16ویں عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز ہمہ جہت شخصیت ’مستنصر حسین تارڑ سے ملاقات‘ کے عنوان سے سیشن ہوا۔
اس موقع پر نامور مصنف نے کہا کہ میں ایک حادثاتی ادیب اور میڈیا پرسن ہوں، مجھے تو صرف آوارہ گردی اور کتابیں پڑھنا آتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک نارمل شخص کبھی بڑا ادیب نہیں ہوسکتا، تخلیق کار باصلاحیت کے ساتھ خوش نصیب ہو تو اسے مداح مل جاتے ہیں۔
Comments are closed.