وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیشکش کی ہے، ہم آج بھی بھارت کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں کشمیر کمیٹی کا اجلاس ہوا، تمام جماعتوں نے شرکت کی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بے حد تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری دہرے لاک ڈاؤن کا سامنا کررہے ہیں۔
Comments are closed.