بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک لیڈر نے اپنے ورکرز کو فوج سے ٹکرانے کی دعوت دی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک لیڈر بہت دلیر ہیں انہوں نے اپنے ورکرز کو فوج سے ٹکرانے کی دعوت دی، مسئلہ یہ تھا وہ فوج سے دور لندن میں بیٹھے ہیں وہاں ان کی پلیٹیں چمچے ہی ٹھیک نہیں ہو رہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  میں نے کہا تھا میڈیا میں پی ڈی ایم کے سہولت کار ہیں وہ سن لیں، کسی صحافی کا نام نہیں لیا، ان کو سیاسی ’کُٹ‘ پڑے گی ہمیں ہاتھ اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران فیصل واؤڈا نے رانا شمیم پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیسے کھائے ہیں ، ان کو سزائیں دینا بڑا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافی سوال پوچھ رہے تھے یہ کیا ہورہا ہے میں نے کہا یہ موسمی بیماری ہے، ان سے ہمیں پریشانی نہیں ہے ’کُٹ تے پینڑی‘ ہے لیکن سیاسی کٹ پینڑی اے،  میڈیا کے اندر پی ڈی ایم کے سیاسی سہولت کار بیٹھے ہوئے ہیں، نہ ہمیں اپوزیشن سے ڈر ہے نہ آزاد میڈیا سے ڈر ہے۔

 اسد عمر نے کہا کہ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا سیاستدانوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے،  ایک دور تھا وزیر داخلہ اپوزیشن ممبر کے بارے میں کہتے تھے میرا منہ نہ کھلوائیں، اپوزیشن والے کہتے تھے میرا منہ نہ کھلوائیں، لگتا ہے خواجہ آصف کو وہ دور یاد آ رہا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اگر پاکستان سے محبت ہے تو واپس آؤ، لوٹا پیسا واپس کرو،اگر آپ کا مطلب ہے آپ کے کیسز میں ساتھ دیں گے تو ایسا ہونہیں سکتا، آج جو ہوا وہ عدلیہ پر حملہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب جج پوچھتے تھے میاں صاحب کس کو کتنی سزا دینی ہے۔

 اسد عمر نے کہا کہ ایک بات پر لوگوں نے کہا اسد عمر نے تشدد کرنے کا کہا ہے ایف آئی آر کٹنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی بڑی پارٹیاں لارا دے کر اسلام آباد لائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.