اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ سے 3لاکھ تک تنخواہ والے افراد پر 12فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت ہمیں ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑگئی تھی، میں سمجھتا ہوں پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دینی چاہیے تھی، پچھلے سال 1500ارب روپے بجلی کی سبسڈی پرخرچ کیے۔وفاقی وزیر خزانہ نے خبردار کیا کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے تک جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہیں کہیں آئی ایم ایف نے ہماری بات مانی اور کہیں ہم نے مانی ہے۔ ماہانہ ایک سے تین لاکھ روپے تنخواہ پر 12فیصد ٹیکس ہوگا۔بینکوں اور شوگر انڈسٹری پر بھی سپر ٹیسک لاگو ہوگا اور یہ ون ٹائم ہوگا۔ ہول سیل اور ری ٹیل دکانوں پر 3ہزار سے 10ہزار روپے تک فکسڈ ٹیکس لگایا ہے۔
Comments are closed.