امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک نوجوان خاتون ڈیزائنر کو اس وقت سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ایک سالہ بیٹے کی ماں نے اس کے جسم کے مختلف حصوں پر عارضی ٹیٹوز (جلد پر نقش ونگار کنندہ کرانا) بنوادیے۔
ویسٹ پام بیچ کی 29 سالہ شمیکیا مورس جو کہ پیشے کے لحاظ سے فیشن ڈیزائنر ہیں نے اپنے ایک سالہ بیٹے ٹرائیلن کے جسم پر حقیقی لیکن عارضی ٹیٹوز اس وقت کندہ کرانا شروع کردیے تھے جب وہ صرف چھ ماہ کا تھا۔
اور اب یہ ان کی عادت بن گئی ہے کہ وہ اسے اپنے سوشل میڈیا پر ہزاروں پرستاروں سے شیئر کرتی ہیں، حالانکہ یہ آئیڈیا باعث حیرت ہے اور شمیکیا مورس کے بہت سارے پرستار ان کے اس تصور سے متفق نہیں ہیں۔
جبکہ کچھ پرستاروں نے تو ان کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دار اور خراب ماں قرار دیا۔
واضح رہے کہ انہوں نے اپنے جسم پر بھی ٹیٹوز کندہ کرا رکھے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ تنقید انہیں اپنے انداز زندگی سے روک نہیں سکتے کیونکہ اس سے میں اور میرا بیٹا لطف اندوز ہوتے ہیں۔
Comments are closed.