ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 250 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 109950 ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 94 ہزار 264 روپےکا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس قیمت 1772 ڈالر ہے۔
Comments are closed.