ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 214 روپے اضافے سے 97 ہزار 308 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 772 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.