بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا

کراچی: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں ہیں، گزشتہ روز کیا جانے والا  کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت کی اہلیہ اور خاتوں اول ثمینہ علوی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہاہےکہ میرا گزشتہ روز ہونے والا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ثمینہ علوی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایک دن پہلے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کے باعث کمزوری محسوس کررہی ہوں لیکن الحمدللّٰہ خیریت سے ہوں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے جبکہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور گزشتہ جن جن لوگوں سے ملاقات کی ہے ان سب کو بھی احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 357 کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

You might also like

Comments are closed.