اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا، غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں، وقت آنے پر ان کے کیسز دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی تیس فیصد بڑھ گئی ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہیں سکتے، 77 وزراء کی حکومت نہ عوام میں جا سکتی ہے نہ مسائل حل کر سکتی ہے، آئندہ10روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے۔

کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“…

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تباہ حال معیشت مزید سنگین ہو سکتی ہے، ہر حکومت شوگر ملز مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ شوگر ملز سیاست دانوں کی ہیں جو وزارتوں میں بھی ہوتے ہیں، سزا عوام اور کسانوں کو ملتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.