جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی انتخابات میں 35 سالہ ڈینیئل نوبوا کامیاب ہوگئے، وہ ملک کے سب سے کم عمر صدر ہیں۔
الیکشن اتھارٹی کی جانب سے ڈینیئل نوبوا کو فاتح قرار دے دیا گیا ہے، سوشلسٹ حریف لوئیزا گونزالیز نے بھی شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔
قومی جمہوری تحریک کے امیدوار ڈینیئل نوبوا کو 52.28 فیصد جبکہ بائیں بازو کی عوامی انقلاب کی امیدوار لوئیزا گونزالیز کو 47.72 فیصد ووٹ ملے۔
نوبوا نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ کل ہم ایک ایسے ملک کی تعمیر نو کے لیے کام شروع کریں گے جو تشدد، بدعنوانی اور نفرت سے شدید متاثر ہوا ہے۔
Comments are closed.