ایکسپو سینٹر لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے 340 بیڈز پر مشتمل ڈینگی اسپتال جلد قائم کردیا جائے گا۔
سیکرٹری صحت پنجاب نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا اور ڈینگی فیلڈ اسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایکسپو سینٹر لاہور میں ڈینگی مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈینگی اسپتال میں فیومیگیشن اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، سیکرٹری ہیلتھ نے جنرل اسپتال اور مینٹل اسپتال کا دورہ بھی کیا۔
Comments are closed.