بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایوان بالا میں پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈرز کا سرکلر جاری

سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایوان بالا میں پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈرز کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

سینیٹر شیری رحمان کو پیپلزپارٹی اور فیصل سبزواری کو ایم کیوایم کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

مولانا غفورحیدری جمیعت علمائے اسلام (ف) اور ہدایت اللّہ خان عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

انوار کاکڑ باپ، محمد قاسم بی این پی اور دلاور خان آزاد سینیٹرز کے پارلیمانی لیڈرز مقرر ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.