بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی او سی نے پنجاب کے 9 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دیدی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پنجاب کے 9 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں ملک سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق این سی او اجلاس میں پنجاب کے 9 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی۔

تجویز میں کہا گیا کہ پنجاب میں 12فیصد سے زائد کورونا کیسز والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے این سی او سی کی پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی تھی۔

این سی او سی ذرائع کے مطابق تجویز میں کہا گیا کہ پنجاب میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کرواکر صورتحال کو مانیٹر کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.