فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) نے این اے 249 ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی کے ضمنی انتخاب میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے143واقعات ریکارڈ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 58 خلاف ورزیاں ووٹ ڈالنے اور گننے سے متعلق ہیں جبکہ 11 واقعات میں ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے روکتےہوئے واپس بھیج دیا گیا۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق تقریبا 40 فیصد افراد ووٹنگ سے جزوی جبکہ دیگر مکمل مطمٸن رہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دو واقعات میں غیر متعلقہ افراد اسکرین کے پیچھے گئے۔
Comments are closed.