بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے ضمنی انتخاب کی 16 مارچ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد واقعات کے باعث 48 پولنگ اسٹیشنز متاثر ہوئے، الیکشن کمیشن کا پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم غور طلب ہے۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نتائج آنے کے بعد الیکشن کمیشن 60 روز کے اندر دوبارہ انتخابات کا حکم دے سکتا ہے۔

حکم نامے کے مطابق چند پولنگ اسٹیشن یا پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے بارے میں وضاحت کی جائے، جہاں بدنظمی ہوئی ان پولنگ اسٹیشنوں کا نقشہ اور چارٹ فراہم کیا جائے۔

این اے 75 ڈسکہ کے متعلق کیس کی مزید سماعت 19 مارچ کو ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.