مسلم لیگ نون کے رہ نما رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے حلقے این اے 75 میں ری پولنگ کرائی جائے۔
مسلم لیگ نون کے رہ نما رانا ثناء اللّٰہ نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ضمنی انتخاب کے روز سارا دن خوف و ہراس پھیلایا، انہوں نے پولنگ بند کرانے کی کوشش بھی کی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ حلقے میں پولنگ کا عملہ بھی اغواء کیا گیا، پورا معاملہ ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے لائے ہیں۔
نون لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عوام نے ووٹ چوروں کو پکڑ لیا ہے، الیکشن کمیشن کی عزت کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ایسا فیصلہ کرے جو واضح ہو۔
Comments are closed.