الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ اور این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن پر ڈی بریفنگ سیشنز کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق این اے75 سیالکوٹ ضمنی انتخاب سے متعلق ڈی بریفنگ سیشن 18مئی صبح 9 بجے منعقد کیا جائے گا۔
ای سی پی حکام کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں 19فروری کو ہوئی پولنگ بے امنی اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کالعدم قرار دی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 75 ڈسکہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے ذمے داران کے تعین کے لیے انکوائری جاری ہے۔
ای سی پی حکام کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب پر ڈی بریفننگ سیشن 19 مئی کو صبح 9 بجے ہوگا۔
Comments are closed.