کراچی کے حلقے این اے 249 کے عوام نے پانی کی کمی کو تین ریسرچ کمپنیز کے سروے میں علاقے کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔
پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 96 فیصد، اپسوس کے سروے میں 75 فیصد، جبکہ گیلپ پاکستان کے سروے میں 69 فیصد نے صاف پانی کی عدم دستیابی کو علاقے کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا۔
جس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ تینوں سرویز میں اہم مسائل کی فہرست میں نظر آئی۔
پلس کنسلٹنٹ میں 71 فیصد، اپسوس میں 39 فیصد جبکہ گیلپ پاکستان میں 10 فیصد نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو علاقے کا اہم مسئلہ کہا۔
تینوں ریسرچ کمپنیز نے یہ سروے این اے 249 کےمجموعی طور پر تین ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز سے کیا۔
ووٹ دیتے وقت پارٹی اور امیدوار دونوں کو پہلی ترجیح
دوسری جانب اسی حلقے این اے 249 کے ووٹرز نےتین میں سے دو سرویز میں حلقے کے عوام کی جانب سے ووٹ دیتے وقت پارٹی اور امیدوار دونوں کو پہلی ترجیح دینے کا کہا ہے۔
اپسوس میں50 فیصد جبکہ گیلپ پاکستان میں 34 فیصد نےاس رائے کا اظہار کیا کے حلقے کے عوام ووٹ دیتے وقت پارٹی اورامیدوار دونوں کو مدنظر رکھتےہیں۔
پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 22 فیصد نے حلقے کے عوام کی پہلی ترجیح پارٹی کو کہا جبکہ 14فیصد نے پارٹی اور امیدوار کو حلقے کے عوام کی دوسری ترجیح قرار دیا۔
تینوں ریسرچ کمپنیز نے یہ سروے این اے 249 کےمجموعی طور پر تین ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز سے کیا۔
Comments are closed.