بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے: امجد آفریدی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہےکہ 2018ء کی ووٹرز لسٹوں پر ری پولنگ کرائی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار امجد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے درخواست دی کہ ہمیں فارم 45 نہیں ملا۔

سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود الیکشن کمیشن کے عملے نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کہ کیسے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بیٹھیں، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کس طرح کا الیکشن ہے، الیکشن کمیشن سے انصاف کی اپیل کر رہے ہیں۔

امجد آفریدی نے کہا کہ بائیکاٹ کی درخواست ہم نے جمع کرائی ہے، پریزائیڈنگ افسر 95 فیصد محکمہ تعلیم سے لگائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ثابت ہوئی ہے، کیوں ہمیں پانچویں نمبر پر لایا گیا؟ 10 ہزار سے زائد بوگس ووٹ ڈالے گئے۔

پی ٹی آئی امیدوار نے یہ بھی کہا کہ یہ پورا الیکشن متنازع ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 2018ء کی ووٹرز لسٹوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.