کراچی میں ہونے والے قومی اسملبی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور پی ٹی آئی کے امجد آفریدی نے ایک دوسرے کی پارٹیوں پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے حلقے میں کوئی کام نہیں کیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انتخابات کے وقت پی پی نے حلقے میں سڑکیں بنوانا شروع کردیں۔
تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کہتے ہیں کہ حلقے میں گزشتہ انتخابات میں شہباز شریف کو شکست ہوئی وہ کبھی واپس نہیں آئے۔
خیال رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوں گے۔
Comments are closed.