ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

این اے 249 ضمنی انتخاب میں پارٹی امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے کے حق میں ہے، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں امجد آفریدی پی ڈی ایم کے خلاف ہمارے امیدوار ہوں گے،  ملک شہزاد اعوان سمیت پوری پارٹی فیصلےکےحق میں ہے۔

علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ  این اے249 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے 18 اراکین نے ٹکٹ کے لئے درخواست دی، پارلیمانی بورڈ نے تمام درخواستوں پر غور کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بورڈ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر امجد آفریدی کو ٹکٹ دے دیا۔

پیپلز پارٹی کے قادر خان مندو خیل سمیت 2 امیدواروں کے کاغذات منظورجبکہ پیپلز پارٹی کے وحید شاہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے اپنے عہدے سے  استعفیٰ دے دیا تھا۔

ملک شہزاد نے استعفیٰ این اے 249 سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر دیا تھا۔

مستعفی رکن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی حلقے میں غیرمقبول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.