این اے 249 پر جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی) نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کردیا۔
جے یو پی کے مفتی محمد غوث صابری نے مفتاح اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی اور پارٹی قیادت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد کے حکم پر ن لیگ کے ساتھ ہیں، این اے 249 میں موجود جے یو پی کے ووٹر کو ہدایت کردی ہے کہ وہ مفتاح اسماعیل کو ووٹ دیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزیر فیصل واوڈا نے حلقے میں کوئی کام نہیں کیا، تبدیلی حکومت صرف ڈرامے بازی کررہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اقدامات نہیں کررہی، دو وزیر خزانہ بدل چکے ہیں تیسرے کی تیاری ہورہی ہے۔
ن لیگی امیدوار نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں بھی نواز شریف کے امیدوار کو کامیابی ملے گی اور یہاں بھی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ن لیگی کامیابی سمیٹے گی۔
Comments are closed.