پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کروانے کے لیے رمضان اور کورونا کے بہانے کیے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایس پی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں انتخاب سے بھاگنے کے بہانے مسترد کردیے۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ حلقے میں 50 فیصد گھر ایسے ہیں جہاں سال میں 6 گھنٹے پانی آتا ہے، کسی جماعت کو بلدیہ میں پانی نہ آنے کی فکر ہی نہیں ہوئی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیہ کو پانی دینے والی لائن پر 25 ہائیڈرنٹ بنے ہوئے ہیں، کسی ایم این اے، ایم پی اے، وزیر کی اجازت کے بغیر ہائیڈرنگ نہیں بن سکتا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ تمھیں چوروں نے نہیں، چوکیداروں نے لوٹا ہے۔
چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی نہ ہونے پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے حلقہ این اے 249 میں ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اچانک سڑکیں بن رہی ہیں، پانی کی لائنیں اور پی ایم ٹی لگ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے کے لیے سڑکیں اب بنارہے ہیں، تو پہلے کیوں نہ بنائی، غریبوں کی غربت کا فائدہ اٹھا کر ایمان خریدنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.