کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار امجد اقبال آفریدی اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو عوام نے گھیر لیا اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی کی، واقعےکی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
پی ٹی آئی امیدوار کو عوام نے اس وقت گھیر لیا جب وہ ایک پولنگ اسٹیشن سے باہر آرہے تھے کہ عوام نے انہیں دیکھ کر پی ٹی آئی چور اور ووٹ چور کے نعرے لگائے۔
شہریوں نے گو نیازی گو نیازی کے نعرے بھی لگائے، پی ٹی آئی امیدوار کو گارڈ نے اپنے حفاظتی گھیرے میں لے کر گاڑی تک پہنچایا۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پی ٹی آئی امیدوار کو مغلظات بھی دی، عوام نے پی ٹی آئی امیدوار کا گاڑی تک پیچھا کیا، پی ٹی آئی امیدوار عوام سے بچ کر گاڑی میں سوار کر نکل گئے۔
Comments are closed.