
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
جانچ پڑتال میں تحریک لبیک کے امیدوار شہزادہ شہباز کا ایک ووٹ بڑھ گیا، جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار کے ووٹوں میں کوئی فرق نہیں آیا۔
الیکشن کمیشن جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد فارم 49 جاری کرے گا، ایک ووٹ بڑھنے کے بعد ٹی ایل پی کے ووٹ 10ہزار619 ہوگئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آر او نے تحریک لبیک کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ٹی ایل پی کے امیدوار نے درخواست جمع کروائی تھی۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ تینوں پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان کو نقصان نہیں ہوا، آر ٹی ایس فیل ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز نمبر 51،165 اور 166 پر بدامنی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed.