
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے این اے 240 کے ضمنی انتخابات میں ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے آئی جی سندھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کریں، انتخابی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جائے۔
Comments are closed.