کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 237 کے آسو گوٹھ میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پریزائیڈنگ افسر مظہر بھٹی نے کہا کہ لنچ ٹائم کے دوران چند افراد کمرے میں آئے اور بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب شور کی آواز آئی تو کمرے میں پولیس کو بلایا لیکن تمام افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پریزائیڈنگ افسر نے یہ بھی کہا کہ بیلٹ پیپرز کو دیکھ کر پتہ چلا کہ 12 سے 15 جعلی ووٹ ڈالے گئے، ملزمان نے تیر کے نشان پر ٹھپہ لگایا۔
Comments are closed.