بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 221: پہلے بھی پی پی جیتی اب بھی کامیاب ہوگی، پیر امیر علی شاہ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار پیر امیر علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلے بھی اس حلقے سے پی پی جیتی اور اب بھی کامیاب ہو گی۔

تھرپارکر میں جیو نیوز سے گفتگو میں پیر امیر علی شاہ نے کہا کہ صبح کیسرار پولنگ اسٹیشن جلانے کی حرکت کی گئی لیکن فورسز نے سنبھال لیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہے اپنی وفاق کی مشینری استعمال کریں، ہم عوام کی مشینری استعمال کر رہے ہیں۔

پی پی کے امیدوار نے مزید کہا کہ پہلے بھی جیت پیپلز پارٹی کی ہوئی، اب بھی پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، جو جیتے گا وہ کیوں اپنی جگہ پر نقصان کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا منشور رہا ہے کہ لوگوں کو ان کا حق دو، جو بھی آئے، عوام کو اس کے ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.