پاکستانی کرکٹر فاسٹ بولر محمد عامر بہت جلد ایکشن میں نظر آئیں گے، وہ یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے بنگلہ ٹائیگرز نے محمد عامر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں محمد عامر نے اپنی ٹیم کی جیت کے عزم کا اظہار کیا۔
اس دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہیں این او سی کیسے ملی؟ تو عامر نے جواب دیا کہ ’یہ ایک لمبی کہانی ہے اسے اگلی مرتبہ کیلئے چھوڑ دیں۔‘
واضح رہے کہ ابوظبی میں ٹی 10 لیگ جاری ہے جو 4 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔
Comments are closed.