اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پنجاب پولیس کے ساتھ ڈیرہ غازی خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل وزیر کے گھر پر چھاپہ مارا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل کے گھر میں تلاشی لی گئی، زرتاج گل موجود نہیں تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل وزیر پر ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے، وہ اپنے مقدمات میں تعاون نہیں کر رہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل کرپشن اور کک بیکس کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.