سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن میں مبینہ خلاف ضابطہ اے ایس آئی بھرتیوں کے کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن سے بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
جنید سکندر جونیجو نے اینٹی کرپشن میں بھرتیوں کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 2011ء میں اے ایس آئی خلافِ ظابطہ بھرتی کیئے۔
بھرتیوں کو سروس ٹربیونل غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔
سندھ سروسز ٹربیونل نے اے ایس آئیز کو ہٹانے کا حکم دیا جبکہ سپریم کورٹ نے بھی قانونی کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن سے بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.