ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں میں اینٹی باڈیز موجود ہیں انہیں کورونا وائرس ویکسین کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جن لوگوں کا کوویڈ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے وہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 64 ہزار ہے جبکہ دیگر اضلاع میں رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 20 ہزار ہے۔
ڈاکٹر ندیم شیخ نے کہا کہ کورونا ویکسین کل سے کراچی سمیت سندھ میں لگائی جائے گی، ویکسین لگنے کے بعد بعض لوگوں کو ایک سے دو روز کے لیے بخار آسکتا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ سرخ دانے ،آنکھ اور ناک سے پانی بہنا اور درد بھی ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ کو ئی خاص یا بڑا ری ایکشن نہیں ہوسکتا۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے کہا کہ 60سال سے زائد لوگوں کی رجسٹریشن ابھی نہیں کی گئی۔
Comments are closed.