متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرادی۔
ایم کیو ایم کی طرف سے درخواست مقدمہ محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور رکن قومی اسمبلی محمد اقبال نے سول لائنز تھانے میں جمع کرائی۔
درخواست مقدمہ میں ایم کیو ایم نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے۔
ایم کیو ایم قیادت نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر تشدد کیا، اس دوران 4 خواتین سمیت 5 اراکین اسمبلی زخمی ہوئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ پولیس تشدد سے ایک کارکن محمد اسلم جان کی بازی ہار گیا۔
Comments are closed.