ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ایم کیو ایم کی دو نشستوں کے لیے اپنے امیدوار دستبردار کرنے کو تیار ہیں، ناصر شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی دو نشستوں کے لیے اپنے امیدوار دستبردار کرنے کو تیار ہیں۔

بہادر آباد مرکز پر آمد کے موقع پر ایم کیو ایم اور پی پی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر کنوینر عامر خان کا کہنا تھا کہ مرکز آمد پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تاخیر سے ہی صحیح لیکن پیپلز پارٹی نے گزارشات رکھی ہیں۔

ارسلان تاج نے کہا کہ فیصل سبزواری کے بیان سے پی ٹی آئی اراکین کی دل آزاری ہوئی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے درخواست کی ہے شہری سندھ سے احساس محرومی کو دور کیا جائے، احساس شراکت اور بلدیاتی اداروں کا بھی مسئلہ ہے، سینیٹ کا وقت تو گزر جائے گا لیکن مسائل حل کرنا ہوں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں، متحدہ نے کہا ہے ہماری گزارشات کو رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ ہم نیک نیتی سے آئے ہیں، متحدہ کو بھی ہمیں یوسف رضا گیلانی والی نشست پر مدد کرنا ہوگی۔

خط میں کہا گیا کہ گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کےخلاف ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف بہت خوفزدہ تھی، تحریک انصاف کے امیدواروں پر ان کے ہی اراکین کو تحفظات تھے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی اختلافات تو اور بھی جماعتوں سے ہیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نےاچھا ماڈل دیا، کیا ہی اچھا ہو سندھ میں بھی ایسا ہو جائے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنان کی ملکیت ہے، ناصر حسین شاہ نے یوسف رضاگیلانی سےمتعلق بات کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.