بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن محمد اسلم کی نمازِ جنازہ ادا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکن محمد اسلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ میں ایم کیو ایم رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اس موقع پر کراچی کے علاقے واٹر پمپ سے عائشہ منزل جانے اور آنے والی روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھی۔ 

خیال رہے کہ ایک روز قبل ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا تھا کہ محمد اسلم وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ہونے والے مظاہرے میں پولیس کی شیلنگ اور لاڑھی چارج سے زخمی ہوئے تھے۔

زخمی محمد اسلم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج چل بسے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.