ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دے دی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان رابطے تیز ہوگئے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے فارق ستار کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں آئیں اور پتنگ پر این اے 245 کے ضمنی انتخاب لڑیں۔
توقع ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی آج مذاکرات کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر جائیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر وہ پارٹی میں واپس آئے تو این اے 245 کی نشست سے دستبردار ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا۔فاروق ستار 2018 میں اس حلقے این اے 245 سے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔
2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کامیاب ہوئے تھے۔
عامر لیاقت حسین کے انتقال سے یہ نشست خالی ہوئی ہے، جہاں پولنگ بدھ 27 جولائی کو ہو گی۔
Comments are closed.