کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق خودکش حملے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فوج سیسہ پلائی دیوار ہے، حملے میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.