بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے دروازے پر فائرنگ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے دروازے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین  نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے وقت وہ گھر پر نہیں تھے، میری بیگم نے مجھے فون کر کے اطلاع دی، کچھ لوگ گھر میں کاغذات تصدیق کروانے آئے تھے۔

صداقت حسین نے کہا کہ میرے گھر کے گیٹ پر ڈاکوؤں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جو میرے گھر کے دروازے پر لگی، میں ایک ہفتے سے پولیس کو اپنے علاقے میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کا بتا رہا تھا۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ہمیں فائرنگ کی اطلاع ملی ہے،  اطلاعات کے مطابق گلی کے باہر واردات ہوئی، پولیس حکام کو بھیجا ہے۔

ناصر آفتاب نے کہا کہ احتیاطاً صداقت حسین کو  4 گن مین دیے ہیں، کچھ دیر میں پورا واقعہ واضح ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.