متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان آزاد کشمیر میں 13 نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔
کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے گلگت بلتستان کے صدر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں 13 نشستوں پر ہمارے امیدوار انتخاب لڑرہے ہیں، وسیم اختر ابھی کشمیر میں کمپین کرکے واپس آئے ہیں۔
حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ 2009میں ووٹ کے اعتبار سے ہم دوسری بڑی جماعت تھے، اس دفعہ جب الیکشن کا وقت آیا لوگوں نے طنز کیا اور مذاق اڑایا۔
اُن کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر الیکشن میں ایم کیو ایم بھرپور طریقے سے سامنے آئی، گلگت بلتستان آئی ٹی کے شعبے میں رول ماڈل پیش کرے گا۔
Comments are closed.