القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد اعلیٰ امریکی حکام نے طالبان سے پہلی ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے طالبان وفد سے دوحہ میں ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے اور محکمۂ خارجہ کے حکام کی طالبان کے وفد سے ملاقات میں طالبان حکومت کے انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق واثق بھی شریک تھے۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی حکام اور طالبان وفد کے درمیان ملاقات گزشتہ روز (ہفتے کو) ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.