ایل پی جی کی فی کلو قیمت 12روپے39 پیسے کم ہو گئی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکشین کے مطابق یکم مئی سے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 19 پیسے سستا کر دیا گیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے لیے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر جس کی اپریل میں قیمت 1718 روپے 59 پیسے تھی، کم ہو کر مئی میں 1572 روپے 40 پیسے ہو جائے گی۔
Comments are closed.