اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

ایل سلواڈر: فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک

ایل سلواڈر کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے 9 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں مقامی ٹورنامنٹ کا میچ شیڈول تھا اور شائقین کے آتے وقت بھگدڑ مچی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.