آزاد کشمیر کے 2 حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میر پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
ایل اے 12 چڑھوئی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 134 پر پولنگ میں تاخیر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عملے کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔
پولنگ میں تاخیر ہونے کی وجہ سے پولنگ ایجنٹوں اور عملے میں تکرار بھی ہوئی ہے۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے پولنگ ایجنٹوں کو باہر بھیج دیا گیا۔
ایل اے 12 کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر میاں عارف نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر تاخیر سے پہنچنے والے عملے سے باز پرس ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ امیدوار اور ان کے ساتھیوں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں، جہاں اسلحے کی نمائش کی گئی وہاں فوری کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب اے ایس پی ہیڈ کوارٹر عباس علی نے چڑھوئی میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں، ووٹرز بے خوف ہو کر ووٹ ڈالنے اپنے گھروں سے نکلیں۔
Comments are closed.