وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹیکس محصولات میں اضافے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس وصول کیا ہے۔
یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا اپریل میں 57 فیصد ٹیکس نمو حاصل کرنا قابلِ تحسین ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے رواں سال اپریل میں 384 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال اپریل میں 240 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 3 ہزار 780 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ جولائی تا اپریل جمع ٹیکس گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں سے 14 فیصد زائد ہے۔
Comments are closed.