بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف آئی اے کا جعلی ادویات کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی دواؤں کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپا مارا اور بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد کرلیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپے کےدوران اینٹی بائیوٹک ادوایات بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ سرکاری ادویات کونجی اسٹورز پر بیچنے والی 5 دکانیں بھی سیل کردی گئیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ شب اولڈ سٹی ایریا کی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.