جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایف آئی اے نے 3 اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سنگین جرائم میں مطلوب 3 ملزمان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی میں پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.